ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ائیرٹل کی 4جی خدمات کا اجراء

بھٹکل میں ائیرٹل کی 4جی خدمات کا اجراء

Tue, 23 Aug 2016 20:49:11    S.O. News Service

بھٹکل:23/اگست(ایس او نیوز)تعلقہ کے ائیر ٹل گاہکوں کے لئے اب 4جی انٹرنیٹ سروس کا منگل کو بھٹکل کے ایک نجی ہوٹل میں اجراء کیا گیا۔

پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مقامی لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری نے بتایاکہ موجودہ مسابقاتی دور میں پس و پیش سے کام نہیں چلے گا، ہمت و حوصلے سے ہم سب کو آگے بڑھنا ہے، تبھی کچھ کام ہوگا۔ ائیر ٹل کمپنی کے ہری کرشنا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ائیر ٹل 4جی کی خدمات سے دنیا کی سیر کرنے میں تیزی آئے گی۔ بھٹکل شہری پولس تھانہ ایس آئی ریوتی ، سرمایہ دار راج کمار، سماجی کارکن نذیر قاسمجی ، بھٹکل ائیر ٹل ڈیلر فیاض سدی باپا اس موقع پر موجود تھے۔


Share: